رات کو دوا لینا کتنا مفید ہے ؟

رات کو دوا لینا کتنا مفید ہے ؟
ماہرین صحت کے مطابق رات کو دوا لینے سے چوبیس گھنٹوں تک، خاص طور پر مارننگ کے وقت، بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے، کیونکہ صبح کے وقت بلڈ پریشر بڑھنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، جو ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتا ہے۔
رات کو دوا لینے سے نیند پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے، جب دوا میں ہلکا سا پرسکون اثر بھی ہو، ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ اپنی بلڈ پریشر کی دوا رات کو لیتے ہیں، ان میں اسٹروک، ہارٹ اٹیک یا دل کی دیگر بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔









