ذیابیطس کے مریض رمضان میں کھجور کھا سکتے ہیں؟

0
15
ذیابیطس کے مریض رمضان میں کھجور کھا سکتے ہیں؟

ماہ رمضان کے دوران افطار میں کھجور کھانا مسلمانوں کی روایت ہے، لیکن ذیابیطس کے مریض اکثر اس مٹھاس سے محتاط رہتے ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق، ذیابیطس کے مریض بھی محدود مقدار میں کھجور کھا سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ اپنی غذا میں توازن برقرار رکھیں۔
کھجور میں قدرتی شکر موجود ہوتی ہے، مگر یہ چینی کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پھلوں میں موجود مٹھاس اور فائبر بلڈ شوگر پر اثرات کو معتدل رکھتے ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ذیابیطس کے مریضوں کو اپنی غذا کا انتخاب کرتے وقت گلائسمک انڈیکس (GI) کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ GI وہ پیمانہ ہے جو بتاتا ہے کہ کسی غذا سے خون میں شکر کی سطح کتنی تیزی سے بڑھتی ہے۔ اس پیمانے میں 0 سے 100 کے درمیان 55 سے کم اسکور والی غذا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہتر سمجھی جاتی ہے۔ کھجور کا GI اس حدود میں آتا ہے، اس لیے ایک یا دو کھجوریں افطار میں کھائی جا سکتی ہیں۔
فائبر کی موجودگی کی وجہ سے شکر جسم میں آہستہ آہستہ جذب ہوتی ہے، جس سے بلڈ شوگر کی سطح اچانک نہیں بڑھتی۔ تاہم، ایک یا دو کھجوروں سے زیادہ کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ کھجور کے ساتھ افطار میں صحت بخش اور متوازن غذا کا استعمال بھی ضروری ہے تاکہ رمضان میں ذیابیطس کے مریض اپنی صحت کا خیال رکھ سکیں۔

Leave a reply