ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نئی امید: سوزش اور زخم میں کمی لانے والی دوا دریافت

0
133
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نئی امید: سوزش اور زخم میں کمی لانے والی دوا دریافت

نیویارک: نیویارک یونیورسٹی ایٹ البانی اور این وائی یو گروس مین اسکول آف میڈیسن کے ماہرین نے ذیابیطس کے علاج میں ایک نئی ممکنہ دوا، RAGE406R، تیار کی ہے۔ یہ دوا بیماری کی بنیادی وجہ یعنی خلیاتی سوزش کو ہدف بناتی ہے، جس سے ذیابیطس کے مریضوں میں زخم دیر سے بھرنے اور خون کی نالیوں کے مسائل میں بہتری ممکن ہو سکتی ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں میں ایڈوانسڈ گلائکیشن اینڈ پروڈکٹس (AGEs) نامی نقصان دہ مالیکیولز جمع ہو جاتے ہیں، جو ایک خلیاتی ریسپٹر RAGE کو فعال کرتے ہیں۔ یہ ریسپٹر پروٹین DIAPH1 کو چالو کر کے سوزش بڑھاتا اور ٹشوز کو نقصان پہنچاتا ہے۔ نئی دوا RAGE406R اس تعلق کو روک کر سوزش کو کم کرتی اور زخم بھرنے میں مدد دیتی ہے۔

ابتدائی تجربات میں دوا نے انسانی خلیات اور ذیابیطس کے شکار چوہوں میں سوزشی سگنلز کم کیے اور زخم بھرنے کی رفتار میں اضافہ کیا۔ محققین کا کہنا ہے کہ اگر انسانی تجربات میں بھی یہی نتائج سامنے آئیں، تو یہ دوا ذیابیطس کے علاج میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave a reply