
دیپالپور میں ظلم کی انتہا ہوگئی ، منشیات کی فروخت پر اعتراض بیوی کیلیے جرم بن گئی۔
سنگدل شوہر نے اپنی معذور بیٹی کے سامنے بیوی پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے خاتون کی آنکھ نکال دی اور ملزم فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ دیپالپور کے علاقے 37 ڈی میں پیش آیا۔
تفصیلات کیمطابق ریکارڈ شدہ منشیات فروش شہادت علی نے اپنی بیوی کو منشیات فروخت کرنے سے منع کرنے پر تشدد کیا۔ اس نے اپنی معذور بیٹی کے سامنے اپنی بیوی کو تیز دھار آلے سے بار بار وار کر کے نہ صرف شدید زخمی کیا بلکہ خاتون کی آنکھ بھی نکال کرخاتون کوبینائی کی طاقت سے محروم کردیا ۔
ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ متاثرہ کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔









