دہلی ائیرپورٹ پر سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار

دہلی ائیرپورٹ پر سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار
بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے، پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے غیر ملکی پروازیں تو تاخیر کا شکار ہو ہی رہی ہیں، مگر آپریشنل وجوہات کی بنا پر پیر کی دوپہر سے رات 1 بجے تک دہلی ایئرپورٹ کی 510 پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں، پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ ساڑھے 20 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
پاکستانی فضائی حدود کے بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ بیس کروڑ پچاس لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔








