دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبے میں تین افراد گرفتار

0
211
دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبے میں تین افراد گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : برطانوی پولیس نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی انگلینڈ کے چار مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتاریاں کی گئی ہیں جن میں بولٹن، گریٹ لیور، ابرام اور ہنڈلےکےعلاقے شامل ہیں۔

اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل روب پوٹس نےکہا کہ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کیجائے گی، تاہم انہوں نے مبینہ دہشت گردی کی سازش کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

پولیس کیجانب سے ملزمان کے نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم میڈیا رپورٹس کیمطابق گرفتار افراد کی عمریں 35، 36 اور 51 سال ہیں۔

Leave a reply