
مظفرگڑھ۔ موسیٰ خیل میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے مظفرگڑھ کے نوجوان کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔
جاں بحق نوجوان واجد مگسی کی نمازہ جنازہ اور تدفین آبائی علاقے چاہ بلو والا میں کی گئی۔موسی خیل میں دہشتگردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونیوالا نوجوان چار بیٹیوں سمیت 7افراد کا واحد کفیل تھا۔
جاں بحق ہونیوالے نوجوان کوئٹہ سے اپنے مزدا ڈالا پر واپس آرہا تھاکہ دہشتگردوں نے حملہ کرکے قتل کرنے بعد مزدا کو بھی جلادیا۔









