
دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ
دہشتگردوں نے بنوں پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا ہے، پولیس حکام کے مطابق پولیس اسٹیشن پر ایک ماہ میں یہ پانچواں حملہ ہے، جن میں ریموٹ کنٹرول کواڈ کاپٹرز سے دھماکا خیز مواد تھانے پر گرایا گیا، فوج نے ان حملوں کا الزام ٹی۔ ٹی۔ پی پر لگایا ہے۔
میرین پولیس اسٹیشن کی عمارت پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے گولا بارود گرایا، جو پولیس اسٹیشن کے احاطے میں گرا لیکن اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا، پولیس اسٹیشن میں موجود اہلکار حملے میں محفوظ رہے، پولیس اہلکاروں نے کواڈ کاپٹر پر فائرنگ کی لیکن بلندی زیادہ ہونے کے باعث اسے نشانہ بنانے میں ناکام رہے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔









