دپیکا پڈوکون فلم ‘کالکی 2898 اے ڈی’ کے سیکوئل سے باہر

0
229
دپیکا پڈوکون فلم 'کالکی 2898 اے ڈی' کے سیکوئل سے باہر

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون سائنس فکشن فلم ‘کالکی 2898 اے ڈی’ کے سیکوئل کا حصہ نہیں ہوں گی۔ پروڈکشن ہاؤس ویجیانتی موویز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طویل تعاون کے باوجود پروڈکشن ہاؤس اور دپیکا کے درمیان مضبوط شراکت داری قائم نہیں ہو سکی، جس کے باعث اداکارہ اب سیکوئل میں نظر نہیں آئیں گی۔

ادھر بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق، دپیکا پڈوکون نے اپنی فیس میں 25 فیصد اضافے کے علاوہ اپنی ذاتی ٹیم کے لیے فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش اور کھانے کے اخراجات کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق یہ مالی تقاضے پروڈکشن ٹیم کے لیے اضافی بوجھ بن گئے، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کے ساتھ کام آگے نہ بڑھایا جائے۔

فلم کے سیکوئل سے متعلق مزید تفصیلات آئندہ دنوں میں سامنے آنے کی توقع ہے۔

Leave a reply