دپیکا اور رنویر نے دیوالی پر بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کر دی

0
99
دپیکا اور رنویر نے دیوالی پر بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کر دی

معروف بالی وڈ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے دیوالی کے موقع پر اپنی بیٹی کی پہلی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، گزشتہ سال ستمبر میں دونوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام “دعا پڈوکون سنگھ” رکھا گیا۔ جوڑے نے ایک سال تک بیٹی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا، تاہم اب دیوالی پر پہلی بار اس کی جھلک دکھائی گئی۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں دپیکا اور ان کی بیٹی نے ایک ہی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، اور دعا کو خوشگوار موڈ میں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Leave a reply