دو گروپوں میں فائرنگ سے راہگیر سمیت 3 افراد جاں بحق

0
179
دو گروپوں میں فائرنگ سے راہگیر سمیت 3 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے شہر گمبٹ میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں راہگیر سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

گمبٹ کے قریب تھانہ بہارو رو کی حدود میں بھٹی برادری کے 2 گروپوں میں تصادم ہوا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ کا صادق بھٹی، چنگچی ڈرائیور عامر جویو اور دوسرے گروپ کا قیوم بھٹی شامل ہیں جب کہ محبت بھٹی اور رفیق بھٹی شدید زخمی ہو گئےہیں۔

Leave a reply