دو روزہ دورے پر وزیر اعظم شہباز شریف تاجکستان پہنچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبے پہنچ گئے ہیں۔
تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسول زادہ، تاجکستان کے وزیر توانائی و آبی وسائل دلیر جمعہ، تاجکستان کے نائب وزیر خارجہ فرخ شریف زادہ، دوشنبے کے میئر جمشید تبارزادہ اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ، تاجکستان میں پاکستانی سفیر محمد سعید سرور اور اعلیٰ حکومتی و سفارتی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ سے ایئرپورٹ پر ملاقات کی۔ وزیراعظم نے دوشنبہ میں اسماعیل سامانی کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ چڑھایا۔ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔







