
دولہا کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
پتوکی میں شادی کو رکوانے کے لئے دلہا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ صدر نے تفتیش کرنے کے بعد ملزم اظہر اور ساجد کو حراست میں لے لیا ہے، ملزمان نے مقتول عمر شہزاد کو شادی سے 7 دن قبل چھت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، پولیس کی خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا تھا، پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اظہر کے مقتول کی منگیتر سے تعلقات تھے اور وہ عمر شہزاد سے شادی رکوانا چاہتا تھا اس وجہ سے اس نے دلہے کو قتل کر دیا تھا، ڈی۔ آئی۔ جی سید ذیشان کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔









