دوستوں کے گروپ نےبرطانیہ کا سب سے قیمتی خزانہ دریافت کرلیا

0
173
دوستوں کے گروپ نےبرطانیہ کا سب سے قیمتی خزانہ دریافت کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : جنوری 2019 میں، 7 دوست میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ چیو ویلی، ساؤتھ ویسٹ یو کے میں گھوم رہے تھے۔

خزانے کے ان شوقیہ شکاریوں نے اس موقع پر تقریباً ایک ہزار سال پرانے چاندی کے سکے دریافت کیے جو زمین کے اندر دبے ہوئے تھے۔ انہوں نے کل 2584 چاندی کے سکے دریافت کیے جو 11ویں صدی کے تھے۔ اب ماہرین نے اسے برطانیہ میں دریافت ہونے والا اب تک کا سب سے قیمتی خزانہ قرار دیا ہے۔

ان سکوں کو 5.6 ملین ڈالر میں نیلام کیا گیا ہے اور اس رقم کا 50 فی صد ان لوگوں کو جائیگا جنہوں نے انہیں دریافت کیا تھا جب کہ باقی رقم اس زمین کے مالک کے پاس جائیگی جہاں سے یہ سکے نکالے گئے تھے۔

Leave a reply