دوران حج شدید گرمی کا امکان

0
238
دوران حج شدید گرمی کا امکان

اس سال حج کے موقع پر 20 لاکھ سے زائد عازمین کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سعودی محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے۔ موسم کی پیشگوئیوں کی بنیاد پر سعودی حکومت نے خصوصی اقدامات پر توجہ مرکوز کی ہے۔

سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کےسربراہ ایمن غلام کا کہنا ہے کہ حج جون میں آرہا ہے جب یہ بہت زیادہ گرم ہے اور فضا میں نمی بڑھ جاتی ہے۔

ایمن غلام نےسرکاری العربیہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا ہےکہ ایک حالیہ ورکشاپ میں اس سال حج کے دوران گرمی کے ممکنہ اثرات پر بات کی گئی۔ حج کے دوران حج کیمپوں کے اندر کھانے پینے سے متعلق انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ایمن غلام نے کہا ہےکہ متعلقہ اداروں کو موسم کی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہونا چاہیے تاکہ تمام ضروری اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔

Leave a reply