دودھ کے ڈبوں میں چھپی کیٹامن اور آئس برآمد

0
263
دودھ کے ڈبوں میں چھپی کیٹامن اور آئس برآمد

دودھ کے ڈبوں میں چھپی کیٹامن اور آئس برآمد

اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز کے مسافر سے 3 کلو گرام کیٹامین اور چھ سو ساٹھ گرام آئس برآمد کر لی، سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران غیر ملکی مسافر کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔

ترجمان اے۔ ایس۔ ایف کا کہنا ہےکہ مسافر نے آئس اپنے سامان میں موجود دودھ کے ڈبوں میں چھپا رکھی تھی، عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 3 کلوگرام کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کر لی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے۔ این۔ ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply