دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر کیجانب سے اسرائیل مخالف بل بورڈز نصب

0
159
دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر کیجانب سے اسرائیل مخالف بل بورڈز نصب

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ کے شہر شکاگو میں دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر کے نام سے دو بڑے اسرائیل مخالف بل بورڈز لگائے گئے ہیں۔ کہا جا رہا تھا کہ یہ دو بڑے بل بورڈ مبینہ طور پر مسٹر بیسٹ کے زیر اہتمام ہیں۔

تحقیقات پر پتہ چلا کہ شکاگو میں دونوں بل بورڈز ہیک کیے گئے تھے۔ کسی نے اسرائیل مخالف پیغام لکھا اور اسے مسٹر بیسٹ سے منسوب کر دیا۔ اس حوالے سے شدید ردعمل سامنے آیا اور پھر تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں۔

یہ دونوں بل بورڈ شکاگو کے نواحی علاقے نارتھ بروک میں واقع ہیں۔ بدھ کو نامعلوم افراد نے اسے ہیک کر کے اسرائیل مخالف پیغام پوسٹ کیا اور اسے مسٹر بیسٹ سے منسوب کیا۔ بل بورڈ پر فلسطینی پرچم بھی نصب تھا اور اس پر اسرائیلی مردہ لکھا ہوا تھا۔ بل بورڈ پر یہ بھی لکھا تھا کہ اس کی ادائیگی مسٹر بیسٹ نے کی۔

Leave a reply