دنیا کے سب سے بڑے ڈیم کی تعمیر شروع

دنیا کے سب سے بڑے ڈیم کی تعمیر شروع
چین نے دنیا کے سب سے بڑے سپر ڈیم کی تعمیر شروع کر دی ہے، جو چین میں ہی موجود سب سے بڑے ڈیم سے تین گنا زیادہ بجلی فراہم کرے گا، یہ ڈیم تبت کے علاقے میں تعمیر کیا جائے گا جو کہ انڈیا میں برہما پترا کہلاتا ہے، ڈیم کی تعمیر پر 167.8 ارب ڈالرز خرچہ آئے گا۔
یہ زمین کا سب سے مہنگا تعمیراتی منصوبہ ثابت ہو گا، چینی وزیراعظم لی نے ڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کر کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ہے، سنگ بنیاد کی تقریب تبت میں ہوئی، چین کی طرف سے ڈیم اس جگہ تعمیر کیا جائے گا جہاں پر زیادہ بارش ہوتی ہے۔









