دنیا کی سب سے بڑی 3D عمارت

دنیا کی سب سے اونچی 3D عمارت
دنیا کی سب سے اونچی تھری ڈی (3D) عمارت کا اعزاز “تور الوا” (Tor Alva) کے پاس ہے، یہ عمارت سوئٹزرلینڈ کے گاؤں مولینس میں واقع ہے، یہ شاندار عمارت تقریباً تیس میٹر بلند ہے اور 3D پرنٹنگ کا نمایاں مظہر ہے، مولینس ایک پہاڑی گاؤں ہے جس کی آبادی صرف گیارہ افراد پر مشتمل ہے، اس عمارت کو تعمیراتی کمپنی ای۔ٹی۔ ایچ اور فنڈیزن اوریجن نے مل کر بنایا ہے، اس کے معمار مائیکل اور بینجمن ہیں، یہ عمارت تقریباً پانچ ماہ کی 3D پرنٹنگ کے بعد مکمل ہوئی، تور آلوہ کی تعمیر جدید 3D پرنٹنگ سے کی گئی، جس میں خاص قسم کے کنکریٹ کو روبوٹ سے تہہ در تہہ پرنٹ کیا گیا ہے۔








