دنیا کا سب سے مہنگا سیاحتی ویزا رکھنے والا ملک کونسا؟

0
139
دنیا کا سب سے مہنگا سیاحتی ویزا رکھنے والا ملک کونسا؟

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ امریکا، برطانیہ یا آسٹریلیا کا سیاحتی ویزا سب سے مہنگا ہے، تو آپ کو حیرت ہوگی کہ ایسا نہیں ہے۔ دنیا کے سب سے مہنگے سیاحتی ویزے کا اعزاز چھوٹے ہمالیائی ملک بھوٹان کو حاصل ہے۔

بھوٹان میں ہر غیر ملکی سیاح کو ملک میں قیام کے دوران فی رات تقریباً 100 امریکی ڈالر ادا کرنا پڑتے ہیں، جسے حکومت “پائیدار ترقی فیس کہتی ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 40 امریکی ڈالر مزید ویزا فیس کے طور پر شامل ہوتے ہیں۔ چار دن کے مختصر دورے پر بھی ایک سیاح کو 440 سے 840 ڈالر تک خرچ کرنے پڑ سکتے ہیں۔

یہ فیسیں ملک میں صحت، تعلیم، جنگلات کے تحفظ اور تاریخی خانقاہوں کی مرمت جیسے اہم شعبوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔ بھوٹان کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد سیاحوں کی تعداد محدود رکھنا اور ان کے اثرات مثبت بنانا ہے، تاکہ قدرتی ماحول اور ثقافت محفوظ رہیں۔

چھوٹے ہمالیائی ملک بھوٹان اپنی خوبصورتی، ماحول دوست سیاحت اور “گراس نیشنل ہیپی نیس” کے فلسفے کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک منفرد کشش کا مرکز بن چکا ہے۔

Leave a reply