دنیا کا سب سے طویل نام رکھنے والے شخص کا انوکھا تعارف

0
54
دنیا کا سب سے طویل نام رکھنے والے شخص کا انوکھا تعارف

دنیا میں تعارف عام طور پر چند سیکنڈز میں مکمل ہو جاتا ہے، لیکن نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اپنا مکمل نام بتانے میں پورے 20 منٹ لگتے ہیں۔

60 سالہ لورینس واٹکنز، جنہوں نے اپنی زندگی کا مقصد ایک انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کرنا بنایا، اب دنیا کے سب سے طویل ذاتی نام کے مالک بن چکے ہیں۔ ان کا مکمل قانونی نام 2253 انفرادی ناموں پر مشتمل ہے، جسے مکمل طور پر سننے یا پڑھنے کے لیے بیس منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ ریکارڈ 1991 میں اپنی شادی کے موقع پر سب کے سامنے پیش کیا، جب شادی کی تقریب میں ان کا پورا نام آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے چلایا گیا۔

لورینس نے بچپن میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب پڑھ کر فیصلہ کیا کہ وہ بھی اپنا نام اس کتاب کا حصہ بنائیں گے۔ چونکہ ان کے پاس کوئی غیر معمولی صلاحیت نہیں تھی، اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ دنیا کا سب سے طویل نام رکھنے والے فرد بن کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔

ان کا مکمل نام تاریخی، مذہبی، ادبی، اور ثقافتی شخصیات کے ناموں کا مجموعہ ہے، جسے ٹائپ کرنے کے لیے چھ صفحات درکار ہوتے ہیں۔ ان کے اصل پاسپورٹ میں بھی نام کے لیے اضافی صفحات شامل کیے گئے۔

اب وہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ہیں اور روزمرہ کی زندگی میں صرف “لورینس ایلون ایلوے واٹکنز” کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔ لیکن ان کا مکمل قانونی نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج ہو چکا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی کوششوں کے بعد نیوزی لینڈ کی حکومت نے قوانین تبدیل کر کے اتنے طویل یا غیر معمولی ناموں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Leave a reply