دنیا کا سب سے بڑا کروز جہاز اپنے پہلے سفر پر روانہ

0
256
دنیا کا سب سے بڑا کروز جہاز اپنے پہلے سفر پر روانہ

دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ ’آئیکن آف دی سیز‘ اپنے پہلے سفر پر روانہ ہو گیا ہے۔ ماحولیاتی گروپوں اور اعداد و شمار کا کہنا ہے کہ جہاز مائع قدرتی گیس (LNG) پر چلے گا۔ اس کے نتیجے میں میتھین گیس کا اخراج ماحول کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

رائل کیریبین کے ذریعہ تیار کردہ اس جہاز میں 7,600 مسافروں اور عملے کے 2,350 ارکان کی گنجائش ہے۔ اس جہاز نے اپنا پہلا سفر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے ساحل سے شروع کیا ہے۔

آئیکون آف دی سیز ” میں 6 واٹر سلائیڈز، 7 سوئمنگ پول، ایک آئس سکیٹنگ رنک، ایک تھیٹر اور 40 سے زیادہ ریستوران، بار اور لاؤنجز ہیں۔

اس عظیم کروز شپ کا پہلا سفر سات دن کا ہے۔ اس جہاز کو گزشتہ منگل کو فٹ بال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی اور ان کے انٹر میامی ساتھیوں نے لانچ کیا تھا۔

اس جہاز کو چلانے کے لیے 6 انجن ہیں جو دوہرے ایندھن والےہیں۔ ایل این جی ایک متبادل ایندھن ہے۔

انٹرنیشنل کونسل فار کلین ٹرانسپورٹ میں میرین پروگرام کے ڈائریکٹر برائن کامر کا کہنا ہے کہ جہاز کو ایل این جی پر چلانے کا فیصلہ غلط ہے۔ اس سے ماحول کو نقصان پہنچے گا۔ سمندری گیس تیل سے 120 فیصد زیادہ نقصان دہ گیس خارج کرے گی۔

Leave a reply