دنیابھرمیں آج مارخورکاعالمی دن منایا جارہا ہے

0
209
دنیابھرمیں آج مارخورکاعالمی دن منایا جارہا ہے

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مارخور کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے رواں ماہ کے آغاز میں عالمی یوم مارخور منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مارخور پاکستان کا قومی جانور بھی ہے۔ جو زیادہ تر گلگت بلتستان، چترال، وادی کیلاش، ہنزہ ،بلوچستان میں پایا جاتا ہے۔ مارخور پاکستان کے علاوہ افغانستان، ازبکستان،بھارت، تاجکستان اور کچھ دوسرے خطوں میں بھی پایا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار کنزرویشن آف نیچرل ریسورسز کے مطابق مارخور بھی ایسے ہی جانوروں میں سے ایک ہے۔ جن کی نسلیں معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

اقوام متحدہ نے پاکستان سمیت 8 ممالک کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی منظوری دیتے ہوئے ہر سال 24 مئی کو یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا۔

قرارداد کے مطابق اس دن کو منانے کا مقصد مارخور کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی تعاون بڑھانے کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔

Leave a reply