دلہن کا فش ہئیر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل

دلہن کا فش ہئیر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
ہیئر اسٹائلسٹ کی دلہن کے لئے بنی “فش ہئیراسٹائل” ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے۔
دہلی کے ہیئر اسٹائلسٹ ریشو تیواری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شائع کی ، جس میں اس نے دعوی کیا کہ اس نے دلہن کو “فش ہیئر اسٹائل” دیا ہے۔
ویڈیو میں ، دلہن کے بالوں کو اس انداز میں سنواراگیا تھا جو مچھلیوں سے مشابہت رکھتا تھا ، لیکن بالوں کی تشکیل کی اس تخلیقی کوشش کوسراہا نہ جاسکا ، مچھلی ہیئر اسٹائل صارفین کے دل میں جگہ نہیں بناسکا۔
اگرچہ اس طرح سخت محنت واضح طور پر نظر آرہی تھی ، لیکن سوشل میڈیا نے اسٹائل کو متاثر کرنے کے بجائے صارفین کو الجھانا شروع کیا۔
وہ تخلیق جو دلہن کی شاندار شکل کو بڑھانے کے لئے تخلیق کی گئی تھی وہ غیر متوقع طور پر ایک لطیفہ بن گیا اور انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔








