
ہاٹ لائن نیوز : پاکپتن کےنواحی علاقےمیں دُلہا دُلہن ہی کےہاتھوں لُٹ گیا۔
تفصیلات کیمطابق دُلہے کو بے ہوش کرکے دُلہن گھر کا صفایا کرگئی۔ دلہن صائمہ نےدلہا اقبال حسین کو نشہ آور دودھ پلا کربے ہوش کردیا،جس کےبعد دلہن صائمہ بی بی طلائی زیورات نقدی اور دیگر12 لاکھ مالیتی قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئی۔
دُلہے کوانتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال مُنتقل کیاگیا، جبکہ پولیس نےدلہن سمیت4افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے









