دفعہ 144 نافذ: سندھ میں جلسے، جلوس اور ریلیاں ممنوع

سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت صوبے میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور دھرنے منعقد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کے مطابق یہ اقدام انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد ممکنہ خطرات سے نمٹنا اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔








