
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کی فیملی کورٹ شرقی نے دعا زہرا کیس میں بچی کو مستقل طور پر والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع فیملی کورٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کیس میں مہدی کاظمی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے بچی کو مستقل طور پر اس کے والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالغ ہونے تک اپنے والدین کے پاس ہی رہے گی، بچی کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے حقیقی والدین کے حوالےکیا جا رہا ہے.عدالت نے والدین کو 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔









