دریا کنارےغیرتعمیر شدہ ہوٹلز وکمرشل اراضی کےاین او سیزمنسوخ

0
252
دریا کنارےغیرتعمیر شدہ ہوٹلز وکمرشل اراضی کےاین او سیزمنسوخ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے دریا کنارے واقع غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے لیے جاری تمام این او سیز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد حالیہ سیلابی خطرات کے پیش نظر عوامی و ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے تمام چیف پلاننگ کنٹرول افسران کو باضابطہ خط جاری کیا گیا ہے۔ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی تمام کمرشل تعمیرات کے این او سیز منسوخ کر دیں جن پر تاحال تعمیراتی کام شروع نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام سوات، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت ان علاقوں میں ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے جہاں دریا کنارے تعمیرات کی اجازت دی گئی تھی۔ اطلاعات ہیں کہ بعض مقامات پر این او سیز بغیر مناسب جانچ پڑتال کے جاری کیے گئے تھے، جس پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ غیر محفوظ اور غیر منظور شدہ مقامات پر مزید تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچاؤ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا ہے۔

Leave a reply