
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں آج گرمی کی لہر برقرار رہے گی جب کہ ترجمان پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری تک جانیکا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں جب کہ ڈی جی پی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو دھوپ میں کام نہ کرنے اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان ، ملتان میں گرمی کی لہر شدید ہوسکتی ہے۔