دبئی پولیس کی ایشیا کپ میچ سے قبل کرکٹ شائقین کو وارننگ

0
180
دبئی پولیس کی ایشیا کپ میچ سے قبل کرکٹ شائقین کو وارننگ

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم میچ سے قبل دبئی پولیس نے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں بدتمیزی، جھگڑے، نسل پرستانہ الفاظ یا غیرمہذب رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دبئی پولیس کے مطابق، ایسے افراد کو 1 سے 3 ماہ قید اور 10 ہزار سے 30 ہزار درہم (تقریباً ساڑھے 7 لاکھ سے 23 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پولیس نے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ کھیل کو کھیل ہی سمجھیں، اور مثبت و مہذب انداز میں میچ سے لطف اندوز ہوں۔ کسی بھی قسم کی قانون شکنی کی صورت میں فوری قانونی اقدام کیا جائے گا تاکہ اسٹیڈیم کا ماحول پرامن اور محفوظ رہے۔

Leave a reply