دبئی اور ریاض میں امریکی مراکز پر مبینہ ڈرون حملے

0
65
دبئی اور ریاض میں امریکی مراکز پر مبینہ ڈرون حملے

دبئی میں منگل کی شب امریکی قونصل خانے کے قریب ایک مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ لگ گئی، جسے حکام نے فوری طور پر قابو میں کر لیا۔ دبئی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس اور ویڈیوز میں عمارت کے اندر دھواں اور آگ اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں، تاہم کوئی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
اسی طرح، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کے اندر قائم ایک خفیہ سی آئی اے اسٹیشن بھی مبینہ ایرانی ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔ حکام نے ابھی تک اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔
حالیہ حملوں کے بعد دونوں ممالک میں امریکی مراکز کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Leave a reply