
ہاٹ لائن نیوز : خیرپور میں ڈاکو ڈسٹری بیوشن ایجنسی کے مالک کے گھر سے ایک کروڑ روپے چوری کر کے فرار ہو گئے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ ٹالپر کالونی میں پیش آیا جہاں ڈسٹری بیوٹر سرفراز متلو کا گھر ہے، ڈاکو سیف توڑ کر نقدی لے گئے۔
سرفراز متلو نے دعویٰ کیا کہ اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے رقم بینک میں جمع نہیں کروائی گئی۔ انہوں نے پولیس کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں۔









