خیرپورمیں سینئروکیل کوگولی مارکرقتل کردیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : سینئر ایڈووکیٹ لیاقت علی کو خیر پور میں گولی مارکرقتل کردیاگیا۔
پولیس کیمطابق ، ایڈووکیٹ لیاقت علی کی لاش انکےاوطاق سےبرآمد ہوئی تھی جسکوپوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ سینئرایڈووکیٹ کے قتل کی اطلاع پروکلاء کی ایک بہت بڑی تعدادسول اسپتال پہنچی ہے۔
اس رپورٹ کیمطابق ، لیاقت علی ایڈووکیٹ کوگذشتہ رات نامعلوم افراد نے گولی مارکرہلاک کردیا۔ پولیس نےقتل کی تحقیقات کاآغازکردیاہے۔








