خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کاامکان ،سپیکر کو ہٹانے کی تیاری

ہاٹ لائن نیوز : خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کاامکان ظاہر کیاجارہا ہے ، جسکے تحت اسپیکر خیبر پختونخوا بابر سلیم سواتی سےاستعفی کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ، صوبائی وزیرخوراک ظہیر شاہ تورو ، فیصل ترکئی اور قاسم علی شاہ کو بھی خطرہ ہے۔
سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ میں شامل کرنیکا امکان ہے ، جبکہ تیمور سلیم جھگڑااور علی زمان کو بھی ایک نئی وزارت ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 31 جنوری کو کابینہ کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس کا مطالبہ کیا ، جس میں مختلف اہم فیصلوں کی توقع کی جارہی ہے۔









