
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا حکومت نے مارخور کے پرمٹ فروخت کرکے نئی تاریخ رقم کردی، جس میں 4 پرمٹوں کی فروخت سے مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے اکٹھے ہوئے۔ یہ کامیابی نہ صرف حکومت کے لیے ایک مالیاتی اعزاز ہے بلکہ یہ خطے کی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کریگی۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ جنگلی حیات کیمطابق مارخور ٹرافی کے شکار کیلیے سب سے زیادہ بولی توشی 1 اور توشی 2 کیلیے لگائی گئی ہے۔ان دونوں مقامات سے دونوں مارخوروں کے شکار کی آمدنی 15 کروڑ روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے ۔
اس کے علاوہ کوہستان کے علاقے میں مارخور کے ایک شکار سے 5.37 کروڑ روپے ملیں گے، جبکہ چترال سے ایک مارخور کے شکار سے 5.28 کروڑ روپے ملنے کی امید ہے۔









