خیبرپختونخوا : وزیراعلیٰ ہاؤس ورکر کو عزت دو کے نعروں سے گونج اٹھا

0
208
خیبرپختونخوا : وزیراعلیٰ ہاؤس ورکر کو عزت دو کے نعروں سے گونج اٹھا

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیجانب سے وقت نہ دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن برہم ہوگئے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں کارکنوں کیجانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں نے کیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں کارکنوں کے احتجاج کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں کارکنوں کو عزت دو کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکن رہائی کے بعد وزیراعلیٰ سے ملاقات کے لیے آئے تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے کارکنان کو 3 گھنٹے انتظار کروایا گیا اور 5 منٹ کی ملاقات میں خود بات کی اور واپس چلے گئے۔ .

Leave a reply