خیبرپختونخوا میں 14 یونیورسٹیاں بند کرنے کی تجویز

خیبرپختونخوا میں ناقص کارکردگی اور مالی بحران کا شکار 14 یونیورسٹیوں کو بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعات کی ٹاسک فورس کمیٹی برائے اعلیٰ تعلیم نے جامعات کی کارکردگی اور معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جب کہ ٹاسک فورس کے فیصلوں کی منظوری کابینہ سے دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ملاقاتوں میں بات چیت ہوئی تھی جب کہ حتمی فیصلہ 11 جولائی کو کیا جائے گا اور صوبائی ٹاسک فورس برائے ہائر ایجوکیشن میں ہونے والے فیصلوں کی منظوری کابینہ دے گی۔









