خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو ہوگیا

0
167
خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو ہوگیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کیمطابق خیبرپختونخوا میں اب تک 397 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے 230 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اس وقت 167 کیسز ایکٹو ہیں جن میں سے ایک مریض اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔

طبی ماہرین کا خیال ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔ لیکن اکثر لوگ پرائیویٹ کلینک یا ہسپتالوں سے علاج کروانے کے بعد کیس رپورٹ نہیں کرتے۔ اس لیے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد کم ہے۔

Leave a reply