خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

0
261
خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب آج ہوگا۔ پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور اور ن لیگ کے عباد اللہ مدمقابل ہوں گے۔

علی امین نے پارٹی سے بلے کا انتخابی نشان چھیننے کے بعد عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا۔ ان کا مقابلہ مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے امیدوار ڈاکٹر عباد اللہ خان سے ہے۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی کو سپیکر اور ثریا بی بی کو ڈپٹی سپیکر منتخب کر لیا گیا۔

ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار ارباب وسیم حیات کو 3 اضافی ووٹ ملے۔

Leave a reply