
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے اغوابرائےتاوان اور آئی ای ڈی حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کیجانب سے آئی جی، تمام انتظامی سیکرٹریز، کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن اور ٹانک کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں ٹانک روڈ پر ججز کے قافلے پر حملے کے بعد مزید حملوں کا خدشہ ہے۔ دہشت گرد سرکاری ملازمین کو تاوان کے لیے اغوا کر سکتے ہیں اور آئی ای ڈی حملے کر سکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے خط میں سفری اوقات میں تبدیلی سمیت تمام سرکاری اداروں کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔









