خیبرپختونخوا حکومت کا3روزہ سوگ کااعلان

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا حکومت نے احتجاجی کارکنوں پر تشدد پر 24 نومبر کو3روزہ سوگ کا اعلان کردیاہے۔
وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے کہا کہ 25 سے 27 نومبر کو پرامن احتجاج ہوا لیکن مظاہرین پر ظلم کیا گیا اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو پر براہ راست گولی چلائی گئی۔ وزیر قانون نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نےاس سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔








