
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا حکومت نے غریب گھرانوں کو مفت سولر پینل دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔
خیبرپختونخوا کے غریب خاندانوں کو مفت سولر پینل دینے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، خیبرپختونخوا حکومت منصوبے پر عملدرآمد پر غور کر رہی ہے۔
خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے میں ایک لاکھ سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، منصوبے پر عملدرآمد کے لیے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ پراجیکٹ کو بینک کے ذریعے یا براہ راست شروع کرنے کے آپشنز زیر غور ہیں، پروجیکٹ کے لیے اچھے وینڈرز کی بھی تلاش ہے۔








