خیبرپختونخوامیں پولیوکاایک اورکیس رپورٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق وائرس کی تصدیق 20 ماہ کی ایک بچی میں ہوئی ہے، جو تحصیل جنڈولہ کی رہائشی ہے۔ متعلقہ علاقے میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین فراہم نہیں کی جا سکی تھی۔
سال 2025 میں اب تک ملک بھر میں پولیو کے مجموعی طور پر 24 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 14 صرف ضلع ٹانک سے سامنے آئے ہیں۔ دیگر کیسز میں سندھ سے 6، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اور سیکیورٹی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں، تاکہ ہر بچے تک حفاظتی ویکسین پہنچائی جا سکے۔