خوفناک ٹرک حادثہ: 71 افراد ہلاک ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : افریقی ملک ایتھوپیا میں لوگوں سے بھرا ٹرک دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایتھوپیا میں سڑک پر دوڑتا ہوا ٹرک اچانک بے قابو ہو کر دریا میں جا گرا، جسکے باعث 71 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ یہ خوفناک حادثہ ایتھوپیا کے مشرقی زون بونا زوریا وردا کے گیلانہ پل پر پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق بونا جرنل اسپتال میں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایتھوپیا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق بس میں سوار مسافر شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، ہلاک ہونے والوں میں 68 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔









