خوشی مکھرجی کا دعویٰ: سوریاکمار یادیو نے ماضی میں بھیجے کئی پیغامات

0
115
خوشی مکھرجی کا دعویٰ: سوریاکمار یادیو نے ماضی میں بھیجے کئی پیغامات

ایم ٹی وی کے ریئلٹی شو اسپلٹس ولا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ خوشی مکھرجی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریاکمار یادیو سے متعلق ایک دعویٰ کیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ایک حالیہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی مکھرجی کا کہنا تھا کہ ماضی میں سوریاکمار یادیو کی جانب سے انہیں متعدد پیغامات موصول ہوتے رہے ہیں، تاہم اب دونوں کے درمیان کوئی خاص رابطہ نہیں ہے۔
اداکارہ کے مطابق وہ کسی بھی کرکٹر کے ساتھ تعلقات میں دلچسپی نہیں رکھتیں اور ان کے بقول کئی کرکٹرز نے ان سے رابطہ کیا، جن میں سوریاکمار یادیو کا نام بھی شامل ہے۔ خوشی مکھرجی نے مزید کہا کہ یہ باتیں ماضی کی ہیں اور اب وہ اپنی زندگی پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔
دوسری جانب، اس معاملے پر سوریاکمار یادیو کی طرف سے تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ سوریاکمار یادیو 2016 میں دیویشا شیٹی سے شادی کر چکے ہیں اور دونوں اپنی ازدواجی زندگی خوش اسلوبی سے گزار رہے ہیں۔

Leave a reply