خواجہ آصف کا کوفیہ پہن کر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی

نیویارک – اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر روایتی فلسطینی رومال ’کوفیہ‘ پہن کر شرکت کی۔
پاکستانی وفد کے ہمراہ اجلاس میں آنے والے خواجہ آصف کا یہ علامتی عمل فلسطینیوں کے ساتھ گہرے جذباتی و اخلاقی تعلق کی نمائندگی کرتا ہے۔ فلسطینی ثقافت میں کوفیہ مزاحمت، شناخت اور آزادی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
پاکستان کا یہ دوٹوک مؤقف عالمی سطح پر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا واضح پیغام ہے۔









