خواجہ آصف نےایوان میں گھڑی لہرا ڈالی

0
279
خواجہ آصف نےایوان میں گھڑی لہرا ڈالی

ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران گھڑی لہرادی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہےکہ سنی اتحاد کونسل نےکوئی لسٹ نہیں دی، جب فہرست ہی نہیں تو مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔

سنی اتحاد کونسل نے اقلیتوں کی کوئی فہرست نہیں دی، سنی اتحاد کونسل ایک نشست بھی نہیں جیت سکی تو انہیں مخصوص نشستیں کیسے دی جائیں گی۔ سنی اتحاد کونسل پہلے ہی لکھ چکی ہے کہ ہمیں سیٹیں نہیں چاہیے۔ جمشید دستی نے اسمبلی میں جوتا لہرایا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا کا بائیکاٹ کا فیصلہ ان کا اپنا موقف ہے، وہ ہمارے بھائی ہیں، ہم انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔ ہم اس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

Leave a reply