خواتین کے ساتھ پولیس اہلکاروں کا انتہائی ناروا سلوک

0
162
خواتین کے ساتھ پولیس اہلکاروں کا انتہائی ناروا سلوک

ہاٹ لائن نیوز : سیالکوٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ کے عملے اور پولیس اہلکاروں کی خواتین سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ سیالکوٹ میں کچہری کے قریب انور کلب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کی جانب سے سفارشیوں کو تیزی سے رقم ادا کی جارہی تھی۔ خاتون کا اپنی باری کےاعتراض پر عملے اور پولیس اہلکارسے تکرار ہو گئی۔ویڈیو میں پولیس اہلکار کو خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a reply