
خواتین پولنگ عملہ بیلٹ باکس سیل کرنے سے ناواقف
آج صوبہ سندھ کے شہر عمر کوٹ میں حلقہ این اے 213 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ شروع ہوئی، گورنمنٹ ڈگری کالج میں اس وقت دل چسپ صورت حال دیکھنے کو ملی جب خواتین کا پولنگ عملہ بیلٹ باکس سیل کرنے سے ناواقف نکلا، پریزائیڈنگ افسر اور عملہ بیلٹ باکس کو سیل لگانے کی کوششیں کرتا رہا، لیکن کسی سے بھی بیلٹ باکس کو سیل نہ لگی تو انہوں نے باہر کھڑے پولیس اہلکار کو بلایا،
پولیس اہلکار کی کوشش بھی ناکام ہی رہی، عملے کی وجہ سے پولنگ شروع ہونے میں تاخیر ہوئی، پولنگ کا وقت شروع ہونے کے باوجود بھی خواتین ووٹرز انتظار ہی کرتی رہیں، پھر مرد عملے کو طلب کر کے بیلٹ باکسز سیل کیے گئے، اور آدھا گھنٹہ تاخیر سے پولنگ شروع ہوئی۔









