خواتین اب بوائز کالجز میں داخلہ نہیں لے سکیں گی

0
147
خواتین اب بوائز کالجز میں داخلہ نہیں لے سکیں گی

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجوں کی داخلہ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت اب خواتین بوائز کالجز میں داخلہ نہیں لے سکیں گی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کیجانب سے کالجز کی نئی داخلہ پالیسی کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ کالجز میں بی ایس پروگرام کی موجودگی میں خواتین میل کالجز میں داخلہ نہیں لے سکتیں کیونکہ کوٹہ سسٹم کی وجہ سے میل سیٹیں کم ہوتی ہیں۔

اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ میل کالجز میں میل کی موجودگی میں خواتین کو داخلہ نہ دیا جائے تاہم سیٹیں رہ جانے کی وجہ سے ایڈمیشن کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

Leave a reply